رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ سے محبت کرو کہ اس نے تمہیں نعمتوں سے نوازا ہے اور اللہ کی محبت کی خاطر مجھ سے محبت کرو اور میری محبت کی خاطر میرے اہل بیت سے محبت کرو۔
اگر کوئی شخص اپنی ساری زندگی حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان نمازیں پڑھتا رہے اور روزے رکھتا رہے مگر اس حالت میں مرے کہ اس کے دل میں میرے اہل بیت کا بغض ہوا تو میں محمد ﷺ اس ذات کی قسم کھا کر کہتا ہوں۔ جس کے قبضے قدرت میں مجھ محمد ﷺ کی جان ہے کہ اللہ اس شخص کو ضرور جہنم میں ڈالے گا۔ (کتاب: مستدرک الحاکم حدیث، 4712)
آقا ﷺ نے فرمایا: اللہ ہر اس شخص پر جنت کو حرام کر دیتا ہے جو میرے اہل بیت پر ظلم کرے یا ان کو گالی دے یا ان سے جنگ کرے یا ظلم کرنے والے کی ظلم کرنے میں مدد کرے۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ حضور پاک ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اہل بیت مصطفیﷺ کی ایک دن کی محبت پورے سال کی عبادت سے بہتر ہے اور جو اسی محبت پر فوت ہوا تو وہ جنت میں داخل ہوگیا۔(کتاب فضائل اہل بیت)
امام علی ؑ نے فرمایا: اپنے پیغمبر ﷺ کے اہل بیت ؑ کو دیکھو، ان کی سمت کو اختیار کرو اور ان کے نقش قدم پر چلو کیونکہ وہ تمہیں ہدایت سے باہر نہیں جانے دیں گے اور نہ ہی ہلاکت کی طرف پلٹائیں گے۔ اگر وہ کہیں بیٹھ جائیں تو تم بھی بیٹھ جاؤ اور اگر کھڑے ہوجائیں تو تم بھی کھڑے ہوجاؤ۔
اور فرمایا جو شخص ہم اہل بیت سے محبت رکھتا ہے۔ اسے رنج و الم اور بلا و مصیبت کے لئے کمر بستہ ہونا چاہیے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر کوئی شخص ہم اہل بیت ؑ سے بغض اور عداوت رکھے تو روز قیامت خدا اس کو یہودی بنا کر محشور کرے گا۔ اگرچہ اس نے نماز پڑھی ہو اور روزہ رکھا ہو۔ (میزان الاعتدال)
آقاﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو کوئی اہل بیت سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے آگ میں داخل کرے گا۔
آپ میں سے کون کون اہل بیت سے محبت کرتا ہے؟ کومنٹ میں ضرور بتائیں اور اگر آپ اپنے کسی بھی روحانی مسئلے کے حوالے سے استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو ان وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0307-9451212
Male: 0301-1478615